سرینگر: کانگریس صدرنے وزیراعظم نریندرمودی پربیان دیتے ہوئے کہا ‘مودی کے اندرکی نفرت کومیرے پیارنیدبایا ہے’۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرگ کے مطابق اجمیرمیں کانگریس صدرراہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی اورراشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) پربڑا زبانی حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے نریندرمودی پربیان دیتے ہوئے کہا ‘مودی کے اندرکی نفرت کومیرے پیارنے دبایا ہے’۔ راہل گاندھی نے وزیراعظم مودی کے ساتھ ساتھ راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) پربھی حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آرایس ایس دو مذاہب کولڑاتا ہیاورنفرت پھیلاتا ہے۔یاد رہے کہ آئندہ لوک سبھا الیکشن کودیکھتے ہوئے کانگریس صدرراہل گاندھی گجرات کے ولساڑمیں عوامی تقریب کو خطاب کرنے والے ہیں۔ راہل گاندھی گجرات میں اپنے انتخابی مہم کا آغازکریں گے۔ 2017 کے اسمبلی الیکشن کے بعد یہ راہل گاندھی کا پہلا گجرات دورہ ہے۔ راہل ولساڑ کے لال ڈونگری گاوں میں آج ‘جن آکروش ریلی’ کو خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ کانگریس صدرراہل گاندھی ان دنوں وزیراعظم نریندرمودی پرسخت حملہ آورہیں۔ انہوں نے آرایس ایس پرراست طورپربڑا الزام عائد کرتے ہوئے اس بات کا اشارہ دے دیا ہے کہ کانگریس فرقہ پرست طاقتوں کے ساتھ نہیں ہے اورنہ ہی ان کے تئیں کوئی نرم رویہ رکھتی ہے۔ بہرحال دیکھنا یہ ہوگا کہ راہل گاندھی کے اس بیان کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کا کیا ردعمل سامنے آتا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.