ممبئی ۔(یواین این )گزشتہ برس اگست میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی۔یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی تھی جب کہ بولی وڈ بابا سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم ‘سنجو’ کو ریلیز کیا گیا تھا، جس نے باکس آفس پر دھوم مچادی تھی۔یہ اطلاعات پہلے ہی تھیں کہ ثانیہ مرزا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی کہانی ان کی سوانح حیات سے اخذ کی جائے گی اور ان کی زندگی پر فلم بنانے کے لیے چند پروڈیوسرز حقوق حاصل کرنے کی کوشش میں تھے۔اگست 2018 میں ہی ممبئی مرر نے بتایا تھا کہ ثانیہ مرزا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کے مالکانہ حقوق پروڈیوسر رونی اسکرووالا نے حاصل کرلیے ہیں، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔لیکن اب خود ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق کردی۔ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بھارت کی واحد ٹینس سپر اسٹار ثانیہ مرزا نے تصدیق کی کہ ان کے اور فلم پروڈیوسر رونی اسکرووالا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کے حوالے سے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا خواب تھا کہ وہ اپنی زندگی کو پردے پر دیکھیں۔ٹینس اسٹار نے مزید بتایا کہ حال ہی میں ان کے اور فلم پروڈیوسر کے درمیان معاہدہ ہوا ہے اور فلم کی تیاریاں ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.