رتنی پورہ پلوامہ جھڑپ میں جاں بحق جنگجو گزشتہ ایک سال سے سرگرم تھا

مہلوک لشکر کمانڈر نویت جھٹ کو صدراسپتال سے فرار کرنے میں اہم رول ادا کیا /پولیس

سرینگر/12فروری/سی این آئی/ جنوبی ضلع پلوامہ کے رتنی پورہ علاقے می جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوئے حزب جنگجو ہلال احمد راتھر نے گزشتہ سال مہلوک لشکر کمانڈر نوید جھٹ کو صدر اسپتال سرینگر سے فرار ہونے میں مدد کی تھی جس کے بعد وہ عسکری صفوں میں شامل ہو گیا تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ این آئی ا ے نے کیس میں ہلال احمد سمیت دیگر کئی افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی ۔ سی این آئی کے مطابق پلوامہ کے رتنی پورہ علاقے میں فورسز اور جنگجوئو ں کے مابین خونین معرکہ آرائی میں ایک مقامی حزب جنگجو ہلال احمد راتھر جاں بحق ہو گیا ہے ۔ ہلال احمد راتھر کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ سال انہوں نے سرینگر کے صدر اسپتال میں لشکر کمانڈر نوید جھٹ کو پولیس حراست سے فرار ہونے میں مدد کی تھی ۔ پولیس کے مطابق نوید جھٹ کو پولیس حراست سے فرار کرانے کے بعد ہلال احمد گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا اور جس کے بعد انہوں نے عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کی ۔ پولیس کے مطابق نوید جھٹ کے فرار ہونے کے بعد قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے ہلال احمد راتھر سمیت چار افراد کے خلاف کیس درج کرکے چارج شیٹ داخل کی تھی اور انہیں کیس میں جرم یافتہ قرار دیا تھا ۔

Comments are closed.