وزیر اعظم کی آ مد کے موقعے پر وادی میں موبا ئل انٹر نیٹ معطل صارفین پریشان : عوامی حلقے
کشمیر دنیا کی واحد جگہ ہے جہاں سہولیات اورچلنے پھرنے پرپابندی عائد کی جاتی ہے
سرینگر: وزیر اعظم کی آ مد کے موقعے پر وادی بھر میں مو بائل انٹرنیٹ سہولیت معطل صارفین پریشان طلبہ ،سرکاری ملازمین ،خبررساں اداروں ،اخباری دفتروں کو مشکلات کاسا منا ۔اے پی آ ئی کے مطابق وزیر اعظم ہند نریندر مودی کے ایک روزہ دورے کے پیش نظر صو با ئی انتظا میہ نے وادی بھر میں مو بائل انٹر نیت سہولیت کومعطل کردیا تھا بکہ براڈ بینڈ کو بھی کئی علاقوں میں بیکار کر کے رکھ دیا تھا جسکی وجہ سے مو بائل انٹر نیٹ صارفین کے علاوہ طلبہ و طالبات سرکاری ملازمین ،تاجروں ،مالیاتی اداروں ،خبررساں ایجنسیوں ،اخباری دفتروں میں کام کرنے والوں کوپریشانیوں کاسا منا کرنا پڑا ۔موبائل انٹر نیت سہولیت رکھنے والوں نے صو با ئی انت امیہ کی اس کاروا ئی پرشدید ناراضگی ظاہر کر تے ہوئے کہا کہ وادی کشمیردنیا کی واحد جگہ ہے جہاں مہمان کی آ مد ناخوشگوارواقع ،وی آ ئی پی اشخاص کے دوروے کے دوران لوگوں کوسہولیت سے محروم کر نے کے علاوہ ان کے چلنے پھرنے پرپابندی عائد کی جاتی ہے ۔عوامی حلقوں کے مطابق انتظا میہ کی اس کاروا ئی سے لوگ کن کن مشکلات سے دوچار ہوجاتے ہیں اس کی انتظا میہ کوکوئی پرواہ نہیں ۔عوامی حلقوں نے مطابق ناخوشگوارواقعات کوٹالنے ،امن امان کو بھرقرار رکھنے ،لوگوں کے جان مال کے تحفظ کویقینی بنانے کے خاطر انتظامیہ کے پاس پولیس و فورسز اور دسری سیکورٹی ایجنسیوں کی کوئی کمی نہیں ہے تا ہم اس کے باوجود سرکار انٹر نیٹ سہولیت کو معطل کر کے لوگوں کے فاصلوں میں مذیداضافہ کردیتی ہے ۔عوامی حلقوں کے مطابق اگر چہ دنیا بھرکی طرح کشمیر وادی میں بھی سو شل نیٹ ورک فیس بک کااستعمال عمل میں لایا جارہا ہے تا ہم سو شل میڈیا کاغلط استعمال کر نے والوں پرانت امیہ کڑی نظر رکھ سکتی ہے اور ایسے عناصر کیخلاف فوری کاروا ئی بھی عمل میں لاسکتی ہے ۔عوامی حلقوں کے مطابق سرکار اپنی سہولیت کومد نظر رکھتے ہوئے جان بو جھ کر لوگوں کو مسا ئب و مشکلات میں مبتلاکردیتی ہے ۔
Comments are closed.