سمن کماری کے پاکستان کی پہلی خاتون جج بننے پر محبوبہ کی مبارکباد

اقلیتوں کو ملک کی تعمیر میں رول ادا کرنے کی آزادی دینے پر محبوبہ کی پاکستان کی تعریفیں

سرینگر/29جنوری: سابق ریاستی وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے پاکستان میں پہلی ہندو لیڈی جج بننے پر سمن کماری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلتیوں کو برابر کے حقوق دئے جارہے ہیں اور یہ ایک اچھی بات ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سمن کماری کو پاکستان کی پہلی خاتون جج بننے پر تبصرہ کرتے ہوئے جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سوموار کو کہا کہ پاکستان کا ملک کی تعمیر میں اقلیتوں کو آزادی دینا قابل سراہنا ہے۔محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں لکھا”پاکستان میں اقلیتوں کو قوم کی ترقی میں رول ادا کرنے کی آزادی دینا اچھی بات ہے۔ انہوںنے سمن کماری کو اپنی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوفہ کی محنت اور لگن سے اسے یہ مقام حاصل ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اْمید ہے کہ وہ توہین قانون پر بھی نظر ثانی کریں گے”۔ اس سے قبل سمن کماری کو پاکستان میں سیول جج کے عہدے پر فائز کیا گیا اور وہ اس عہدے پر پہنچنے والی پہلی ہندو خاتون بن گئیں۔تاہم اس سے قبل بھی پاکستان میں ہندو مرد ججوں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔پاکستان کا پہلا ہندو جج جسٹس رانا بھگوان داس تھا جس نے2005سے2007تک ملک کے قائمقام چیف جسٹس کے طور بھی فرائض انجام دئے۔مسلم اکثریتی پاکستان میں کم و بیش2فیصد ہندو آباد ہیں۔

Comments are closed.