شہری زخمی ، لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر ، سرحدوں پر سیکورٹی بڑھائی دی گئی
سرینگر/23جنوری: بدھ کو ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پرآر پار آتشی گولہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں اس پار ایک شہری زخمی ہو گیا ۔ادھر حد متارکہ پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا جبکہ فوج کی تعیناتی بھی بڑھائی گئی۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر ایک ہفتے سے تنائو وکشیدگی کی صورتحال میں مزید شدت آئی ہے ،کیو نکہ برصغیر کی دوایٹمی طاقتوں کی افواج کے درمیان گولہ باری تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔طرفین کے مابین تازہ گولہ باری کا تبادلہ بدھ کو پونچھ سیکٹر میں پیش آیا۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے صوبہ جموں کے ضلع پونچھ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے فائرنگ کی اور ماٹر گولے بھی داغے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے شہر ی آبادی والے علاقوں پر بھی گولہ باری کی ،تاہم بھارتی فوج نے اس کا م اثر انداز میں جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی گولہ باری کے باعث اِس پار کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ڈی ایس پی ہیڈکواٹرس نے گولہ باری کی تصدیق کی ہے۔آر پار دونوں ممالک کی افواج کو ہوئے جانی نقصان کے بعد حد متارکہ پر صورتحال انتہائی دھماکہ خیز بنی ہوئی ہے۔ادھر میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے احتیاطاً ایل او سی پر تعیناتی بڑھائی۔میڈیا رپورٹس میں بھارت کے حفاظتی ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے سرجیکل سٹرائیک کی بات عام ہونے کے بعد پاکستانی فوج نے خود کو مستحکم ثابت کرنے کی کوشش کر تے ہوئے کہا کہ وہ سٹرائیک کے رد عمل میں کبھی بھی حملہ کر سکتی ہے، اس خدشہ کے پیش نظر یہ تعیناتی کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق سرحد پر فوج کی تعیناتی مناسب طور پر ہوئی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں احتیاطی تدابیر کی گئی ہیں، جس میں نقل و حرکت کم کرنا اور محفوظ رہنا شامل ہیں۔ اِن رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا ہے کہ’’اس کے پیش نظر انتظامی نقل و حرکت کو کم کر دیا گیا ہے تاکہ ہم بڑے اہداف نہ بن سکیں۔
Comments are closed.