سکندن کرشنن کی جموں کشمیر گورنر کے مشیر کی حثیت سے تعیناتی کو منظوری

جموں : مرکزی وزارت داخلہ نے ریاست جموں کشمیر کے گورنر کے مشیر کی حثیت سے سکندن کرشنن آئی اے ایس ( ریٹائیرڈ ) کی تعیناتی کو منظوری دی ہے ۔
اُن کی مشیر کی حثیت سے تعیناتی کے باضابطہ آرڈرز اور دیگر لوازمات الگ سے نوٹیفائی کئے جا رہے ہیں ۔
سکندن کرشنن نے حیدرآباد نظام کالج سے اپنی گریجویشن کی ہے جبکہ انہوں نے کرسچن کالج مدراس یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائینسز میں پوسٹ گریجویشن حاصل کی ہے اس کے علاوہ انہوں نے مدراس لاء کالج سے بیچلر آف لاء کی ڈگری حاصل کی ہے ۔
انہوں نے 1982 میں آئی اے ایس جوائین کیا اور انہیں تامل ناڈو کیڈر الاٹ کیا گیا ۔
انہوں نے مرکزی سرکار جوائین کرنے سے پہلے 25 برسوں تک تامل ناڈو ریاست میں کئی اہم عہدوں پر کام کیا ۔
25 برسوں تک انہوں نے ڈاکٹر ایم جی آر میڈیکل یونیورسٹی میں 1988 میں پہلے رجسٹرار کے حثیت سے کام کیا ، 1991 سے 1993 تک وہ ناگا پٹنم ضلع کے کلکٹر اور سپیشل آفیسر رہے ، وہ 1994-95 کے دوران پنچائیتوں کے فائنانشل کمیشن کیلئے پہلے ممبر سیکرٹری رہے ۔ انہوں نے 1995 سے لیکر 1997 تک بحثیت ڈائریکٹر ایگریکلچر اور سیریکلچر کے طور پر کام کیا بعد میں وہ 2001 سے لیکر 2002 تک صنعت و حرفت کے کمشنر رہے ۔ انہوں نے 2002-03 میں سیکرٹری انڈسٹریز کے عہدے پر بھی کام کیا اور تامل ناٖڈو کو اہم صنعتی مرکز بنانے میں اہم رول ادا کیا ۔ وہ تامل ناڈو الیکٹر سٹی بورڈ کے چئیر مین بھی رہے ہیں اور انہوں نے بجلی شعبے کو دوام بخشنے کیلئے اختراعی حکمتِ عملی اور منصوبہ بندی متعارف کی ۔ وہ 2003 میں تامل ناڈو نیوز پرنٹ لمٹیڈ کے سی ایم ڈی بھی رہے ۔ انہوں نے تامل ناڈو کارپوریشن فار ڈیولپمنٹ آف وومن لمٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی اپنی خدمات انجام دیں ۔
مرکزی سرکار میں انہوں نے کئی اہم عہدوں پر کام کیا جن میں سنٹر سٹیٹ ڈویژن ، کشمیر ڈویژن میں سال 2007 سے لیکر 2012 تک جوائینٹ سیکرٹری انچارج کا عہدہ بھی شامل ہے اور وہ 2012 سے آگے ایڈیشنل سیکرٹری ( سنٹر ۔ سٹیٹس ) کت عہدے پر بھی فائز رہے ۔

Comments are closed.