حکومت کا صرف جی پی ایس والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو رجسٹر کرنے کا ارادہ
جموں: ریاستی حکومت ایک ایسا منصوبہ تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کی رو سے اس سال یکم اپریل سے صرف اُن پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو رجسٹر کیا جائے گا جو جی پی ایس نظام اور پینک بٹن سے لیس ہوں ۔
یہ فیصلہ آج یہاں پرنسپل سیکرٹری ٹرانسپورٹ محکمہ ڈاکٹر اصغر حسن سامون کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران لیا گیا ۔
ڈاکٹر سامون نے مسافر گاڑیوں کی آواہ جاہی پر نظر رکھنے کیلئے جی پی ایس نصب کرنے اور ایک راڈار سرولینس نظام قایم کرنے کا عمل شروع کرنے کی ہدایات دیں ۔
اس سلسلے میں ٹرانسپورٹ کمشنر کے دفتر میں قایم کئے جانے والا سافٹ وئیر سنٹر فار ڈیولپنگ ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ کی طرف سے تیار کیا جائے گا اور سرکھشا مترا نامی اس سافٹ وئیر کی بدولت گاڑیوں کی نقل و حمل اور دیگر عداد و شمار کے بارے میں صحیح جانکاری حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔
اس موقعہ پر بتایا گیا کہ اس جی پی ایس نظام میں تمام ڈرائیوروں کے فوٹو گرافس ، نام ، عمر ، پتہ اور ٹیلی فون نمبر گاڑی میں ایک مخصوص جگہ پتر اجاگر ہو گا ۔
میٹنگ کے دوران ڈاکٹر سامون نے ہدایات دیں کہ ڈرائیونگ لائیسنس کو سپیڈ پوسٹ کے ذریعے سے گھروں تک پہنچانے کی سہولیات مزید ضلعوں تک بڑھائی جانی چاہئیے ۔
ایس آر ٹی سی اور سٹیٹ موٹر گیراجز کے ورکشاپس کی جدید کاری کے تعلق سے انہوں نے ہدایات دیں کہ جموں اور سرینگر میں ریجنل ورکشاپس کو بڑھاوا دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جانے چاہئیں ۔
انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ قوانین اور دیگر پہلوؤں کے بارے میں ٹرانسپورٹروں ، ڈرائیوروں ، کنڈیکٹروں اور طلاب میں بیداری پیدا کرنے کیلئے پروگراموں کا انعقاد کیا جانا چاہئیے ۔
میٹنگ میں ایم ڈی ایس آر ٹی سی ڈاکٹر منموہن سنگھ ، آر ٹی او جموں ڈاکٹر راج کے تھاپا اور متعلقہ محکموں کے کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔
Comments are closed.