بارہمولہ میں کہرام ، بجلی انسپکٹر کرنٹ لگنے سے جان بحق

سرینگر21جنوری: بارہمولہ میں سوموار کو اس وقت کہرام مچ گیا جب یہاں شیری نارواؤ کے مقام پر ایک بجلی انسپکٹر بجلی کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوگیا۔ محمد سلطان بٹ پولیس ٹریننگ سینٹر کے نزدیک بجلی لائین پر کام کررہا تھا جس کے دوران وہ کرنٹ لگنے سے بیہوش گرپڑا۔ انسپکٹر محمد سلطان کو پرائمری ہیلتھ سینٹر شیری پہنچا یاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں کہرام مچ گیا اور جب اسکی میت گھر پہنچا ئی گئی تو وہاں مردوزن گھروں سے باہر آ کر ماتم کرنے لگے۔ پولیس نے اس واقعہ کے سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Comments are closed.