سرینگر21جنوری: سانحہ گاؤ کدل کی29ویں برسی کے موقعہ پر پیر کو سول لائنزا ور اسکے ملحقہ علاقوں میں بند شوں کے بیچ مکمل ہڑتال رہی جس کی وجہ سے کاروبار مفلوج ہوکر رہ گیا۔ اس دوران متحدہ مزاحمتی قیادت کے اہتمام سے شہداء گاؤ کدل کی یاد میں شہداء کی یادگار واقع بسنت باغ چوک میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مزاحمتی لیڈران اور کا رکناں کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کرکے جا بحق ہوئے شہریوں کوخراج عقیدت پیش کیا ۔اس دوران جے کے ایل چیف محمد یاسین ملک کو حراست میں لیا گیا۔ سی این ایس کے مطابق مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر سانحہ گاؤکدل کی برسی کے موقعہ پر دی گئی ہڑتال کال کے نتیجے میں سول لائنز علاقے میں معمول کی سرگرمیاں ٹھپ رہیں۔سول لائنز کے ریگل چوک، پولو ویو،گاؤ کدل ، مائسمہ ، مدینہ چوک، لال چوک ، کورٹ روڑ ،ککر بازار ، بڈشاہ چوک،ریڈ کراس روڈ، بسنت باغ ، کرالہ کھڈ ، نئی سڑک،ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ ،شہید گنج،ریڈیذنسی روڈ اوردیگر ملحقہ بازاروں میں تمام دکانیں اورکاروباری ادارے بندرہے۔ اگر چہ مولانا آزاد اور ریذیڈنسی روڈ پر ٹریفک کی آمد ورفت معمول کی طرح رہی لیکن مائسمہ ا ور گاو کدل میں ٹریفک کی آمدورفت بند رہی۔احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے سیول لائنز کے کچھ علاقوں بالخصوص گاؤ کدل اور مائسمہ میں سخت پابندیاں عائد کر رکھیں جن کی وجہ سے ان علاقوں میں معمول کی سرگرمیاں مفلوج رہیں۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں کہیں بھی کوئی پابندیاں عائد نہیں رہیں۔ گا ؤ کدل پل میں تار بند ی کی گئی تھی تاہم لوگوں کی نقل وحر کت پر کو ئی پابند ی تھی ۔اس دوران گاؤ کدل سانحہ میں جاں بحق ہوئے شہریوں کی یاد گار بسنت باغ میں تعزیتی مجالس کا اہتمام ہوا جس میں جاں بحق افراد کو یاد کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی جس کے دوران جگہ جگہ لنگروں کا اہتمام کیا گیا جہاں شہدا کے نام پر تعزیت کرنے والوں کو چائے پلائی گئی۔گاؤ کدل سانحہ کی برسی کے موقعہ پر پولیس نے سوموار کو جے کے ایل چیف محمد یاسین ملک کو حراست میں لیا گیا۔ جبکہ ڈیمو کریٹک پولٹیکل مومنٹ کے چیف �آ رگنائز شکیل احمد بٹ کو پیر کی صبح آ ٹھ بجے اْن کی رہائش گاہ واقع فتح کدل سے گرفتار کرلیا ہے
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.