سرینگر/20جنوری: وادی میں رواں موسم نے 40سالہ ریکارڈ توڑدیا ہے ۔رواں موسم سرماء میں اب تک 7مرتبہ برفباری ہوئی ہے جوآج سے چالیس برس پہلے یعنی 1979میں موسم سرماء میں 6دفعہ برفباری ہوئی تھی۔ اس میں کبھی دو دن مسلسل برفباری کار ریکارڈ بھی ہے ۔ کرنٹ نیو ز آف انڈیا کے مطابق وادی میں رواں موسم نے جہاں رواں موسم سرماء نے اہلیان وادی کو شدید مشکلات میں دھکیل دیا ہے وہیں پر موسم نے 40سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ وادی میں آج سے چالیس برس پہلے اس قدر برفباری ہوئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ 1979میں موسم سرماء میں وقفے وقفے سے 6مرتبہ برفباری ہوئی ہے اور اُس برس وادی میں لگاتار دو دنوں تک بھاری برفباری کا بھی ریکارڈ ہے تاہم رواں موسم میں ابھی تک دو روز تک برفباری نہیں ہوئی البتہ ماہ نومبر سے اب تک 7مرتبہ برفباری ہوئی ہے ۔نومبر میں ایک مرتبہ ماہ دسمبر میں3مرتبہ اور رواں ماہ کے بیس دنوں میں تین مرتبہ برفباری ہوئی ۔اس طرح موسم سرماء نے وادی کا چالیس سالہ پُراناریکاڑ توڑ دیا ہے ۔ جبکہ سخت سردی اور درجہ حرارت منفی ہونے کا تیس سالہ ریکارڈ اس برس ٹوٹ گیا ہے ۔ 1988میں سرینگر میں رات کا منفی درجہ حرارت 6ڈگری رہا تھا اور یہ ریکارڈ رواں موسم میں ٹوٹ گیا ۔ واضح رہے کہ وادی میں رواں موسم شروع ہونے سے قبل ہی 3نومبر کو رواں موسم کی پہلی برفباری ہوئی تھی اور تب سے آج تک مسلسل وادی میں موسم کی صورتحال ابتر بنی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں اہلیان وادی کوسخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے موسم کی ابتر صورتحال کی وجہ سے کئی مرتبہ وادی کا بیرون دنیا سے زمینی و فضائی رابطہ بھی منعقطع ہوا ہے ۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات نے وادی میں پھر برفباری کی پیشن گوئی کرتے ہوئے 20نومبر سے 25تک بھاری سے درمیانہ درجے کی برفباری ہوسکتی ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے پیش نظر محکمہ ٹریفک نے بھی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو سفر پر جانے سے پہلے موسم کی صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کرنی چاہئے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.