ویڈیو: لل دید واقع کے خلاف لولاب میں احتجاجی مظاہرے ، کوتاہی برتنے والے عملہ کے خلاف کارروائی کرنے کا کیا مطالبہ
سرینگر/20جنوری/: لل دید ہسپتال میں گذشتہ روز پیش آئے واقعے کے خلاف آج لولاب کے سوگام مین چوک میں یوتھ فیڈریشن آف لولاب نے زبردست احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس لل دید میں اُس وقت ڈیوٹی پر تعینات عملہ کیخلاف سخت کارراوئی کی جائے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لل دید ہسپتال میں گذشتہ روز ایک خاتون کو داخلہ نہ ملنے کی وجہ سے درد زہ میں مبتلا ء خاتون نے سڑک پر ہی بچے کو جنم دیا جس کے بعد بچہ ازجان ہوا تھا ۔ اس واقع کے خلاف ہر طرف شور و شرابہ بپا ہوا اور غفلت شعاری کے مرتکب عملہ کے خلاف کارراوئی کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس حوالے سے آج سرحدی ضلع کپوارہ کے سوگام چوک لولاب میں یوتھ فیڈریشن آف لولاب سے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ لل دید ہسپتال میں جو اُس وقت ڈیوٹی پر ملازمین تھے ان کے خلاف کارراوئی کی جائے ۔ احتجاج کرنے والے افراد کاکہنا تھا کہ یہ ایک غیر انسانی عمل ہے کیوں کہ ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں کا کام ہے کہ مریضوں کی بلا لحاظ رنگ و نسل اور علاقائی مریضوں کا علاج و معالجہ کرنا ہے تاہم لل دید ہسپتال میں تعینات عملہ نے سنگدلی کا ثبوت دیکر اپے فرائض کے ساتھ ناانصافی کی ہے ۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ کوتاہی برتنے والے عملہ کے خلاف سخت سے سخت کارراوئی عمل میں لائی جائے ۔
Comments are closed.