شاہ فیصل کو اپنی ایک نئی سیاسی پارٹی تشکیل دینے کا مشورہ دیتے کہا کہ کشمیر کو اس کی ضرورت ہے
سرینگر/20جنوری/:آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور ممبر پارلیمنٹ حیدر آباد اسد الدین اویسی نے مرکزی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے پاس کشمیر کے حوالے سے کوئی لائحہ عمل نہیں ہے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر میں حالات کو مخدوش بنانے کی اپنی کوششیں ترک کریں کیوں کہ کشمیر کا ایک اٹوٹ انگ ہے اور اس کو بھارت سے کوئی بھی الگ نہیں کرسکتا ہے۔انہوں نے کشمیر کے سابق آئی پی ایس کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی نئی سیاسی پارٹی بنانی چاہئے کشمیریوں کو اس کی ضرورت ہے کیوں کہ کشمیریوں کو ہر ایک سیاسی پارٹی نے دھوکہ کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق جموں وکشمیرکے پہلے یوپی ایس سی ٹاپراورحال میں استعفیٰ دینے والے شاہ فیصل کواپنی خود کی آزاد سیاسی راہ منتخب کرنے کا بھی مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ شاہ فیصل کو اپنی سیاسی پارٹی بنانی چاہئے کیوں کہ کشمیریوں کو ہر کسی سیاسی پارٹی نے دھوکہ کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو طاقت کے بل پر حل نہیں کیا جاسکتا ہے بلکہ کشمیری کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے اور مرکز میں موجود سرکار کے پاس اس طرح کا کوئی فارمولہ نہیں ہے ۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسد الدین اویسی نے پاکستان سے ہفتہ کوکہا کہ وہ کشمیرمعاملوں میں مداخلت کرنا بند کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اوربنا رہے گا۔ حیدرآباد کے ممبرپارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ مرکزمیں چاہے کانگریس ہو، یا بی جے پی۔ کشمیروادی میں حالات کو بہتربنانے کے لئے ان کے پاس کوئی حکمت عملی اورنظریہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کشمیرپرحکمت عملی میں استحکام رہنی چاہئے، لیکن بدقسمتی سے اس کی کمی ہے۔ انہوں نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی قیادت اورحکمت عملی والی مرکزی حکومت کشمیری پنڈتوں کے لئے کچھ نہیں کررہی ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اسد الدین اویسی نے کہا کہ کشمیرمسئلہ کا حل جیمس بانڈ یا ریمبوشیلی میں نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کوکشمیرمعاملوں میں مداخلت کرنا بند کردینا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں استعفیٰ دینے والے 2010 بیچ کے آئی اے ایس افسرشاہ فیصل کو اپنی خود کی آزاد سیاسی راہ منتخب کرنی چاہئے، کشمیرکواس کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.