لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے جنگ جیسی صورتحال
سرینگر/20جنوری: محض دو دونوں کی خاموشی کے بعد لائن آف کنٹرول پرآر پار آتشی گولہ باری ہوئی ۔ راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ہند پاک افواج کے مابین فائرنگ اور ماٹر شلنگ کا شدید تبادلہ ہوا، ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ اس پارکشمیر میں کنٹرول لائن کے جنڈروٹ اور کوٹلی سیکٹرز میں اتوارکے روز بھارتی فوج کی فائرنگ سے کئی ڈجانچوں کو نقصان پہنچ گیا ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ایک ہفتے سے تناؤ وکشیدگی کی صورتحال میں مزید شدت آئی ہے ،کیو نکہ برصغیر کی دوایٹمی طاقتوں کی افواج کے درمیان گولہ باری تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔طرفین کے مابین تازہ گولہ باری کا تبادلہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں اتوار کی صبح پیش آیا۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے نوشہرہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناکر بلااشتعال اور شدید فائرنگ کی گئی‘۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج نے جوابی فائرنگ کی اور طرفین کے مابین گولہ باری کا تبادلہ قریب آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔ ذرائع نے بتایا ’گولہ باری اور شل رہائشی علاقوں میں جا گرے جس کے نتیجے میں کئی رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچ گیا ۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے بھارتی چوکیوں کے علاوہ درجنوں رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنا کر ان پر فائرنگ کی جس کا بھارتی فوج نے بھر پور انداز میں جواب دیا ۔ ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں کئی دھانچوں کو نقصان پہنچ گیا پاکستان کے انگریزی روزنامہ ڈان نے پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ایک بیان کے حوالہ سے کہا ہے ’بھارت کی جانب سے اس وقت ایک بڑا مارٹر گولہ داغا گیا جب فوجی اہلکار ترسیلی لائن کی بحالی کے کام میں مصروف تھے‘۔
Comments are closed.