ریاست میں خواتین بٹالینوں کے قیام کو منظوری

جموں/14؍جنوری2019 ئ؁
گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں ریاستی اِنتظامی کونسل نے ریاستی پولیس محکمہ میں 2014 اَسامیوں کے قیام سے دو خواتین بٹالینوں کے قیام کو منظوری دی ۔
یہ بٹالین سرحدی بٹالینوں کے طرز پر خواتین کے لئے مخصوص ہوں گی اور خواتین کے خلاف جرائم سے نمٹنے کے لئے کار گر ثابت ہوں گی۔
داخلہ وزارت نے جون 2018ء میں چند شرائط پر ان بٹالینوں کے قیام کو منظوری دی تھی۔
ان بٹالینوں میں مذکورہ اسامیوں کو منظوری کے بعد ایک سال تک پُر کیا جائے گا ۔ بٹالینوں کے قیام سے 235.86کروڑ روپے کا خرچہ آئے گا جس میں سے 105.11 کروڑ روپے مرکز کی طرف سے فراہم کئے جائیں گے ۔

Comments are closed.