محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران تازہ برفباری کی پیشن گوئی کی ہے

وادی میں گذشتہ روز ہوئی درمیانہ درجے کی برفباری سے سردی میں اضافہ

سرینگر/11جنوری: وادی کے ساتھ ساتھ خطہ پیر پنچال کے آر پارگذشتہ روز ہوئی برفباری کے نتیجے میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے 13جنوری تک بالائی و میدانی علاقوں میں درمیانہ درجہ کی بارش و برفباری کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلیان وادی کو مزید سخت سردی کاسامناکرنا پڑے گا۔ اس دوران سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جمعہ کو بند رہنے کے بیچ ٹریفک کنٹرول نے شاہراہ پر سفرکرنے سے پہلے درج ذیل نمبرات پر رابطہ کرنے کی صلاح دی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے گذشتہ روز کی گئی پیشن گوئی کے عین مطابق 10جنوری جمعرات کو شام کے بعد شہر سرینگر سمیت وادی کے تمام اضلاع میں درمانہ درجے کی برفباری ہوئی جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ دیکھنے کو ملی جس کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوا۔ اس دوران خطہ پیر پنچال کے آر پار ہوئی برفباری کے نتیجے میں آج جمعہ کو بھی دن بھر مطلع ابر آلود رہا جبکہ دررینگر میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 8.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ جبکہ گذشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔اس دوران شہر سرینگر میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 8.5ڈگری سیلیس رکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3رہا۔اس بیچ محکمہ موسمیات نے وادی کے بالائی و میدانی علاقوںمیں 13جنوری تک برفباری کی پیشن گوئی کی ہے ۔ ادھر سرینگر جموں شاہراہ پر جواہر ٹنل کے آس پاس جمع برف کے نتیجے میں شاہراہ پر خطرناک پھسلن کے پیش نظر جمعہ کو ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہی جبکہ سنیچروار کو بھی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل اگلے اطلاع تک ملتوی رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ ٹریفک نے سرینگر جموں شاہراہ پر سفر کرنے کے خواہشمند ڈرائیوروں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر سے پہلے درج ذیل کنٹرول روموں کے نمبرات پر رابطہ کریں۔ (0191-2459048, 9419147732) (9419993745) (0194-2450022, 2485396, 18001807091) POLICE CONTROL (0191-2544581, 2542000, 2542001, 2560401, 1090) (0194-2506504).

Comments are closed.