رواں برس کے نو دنوں میں ساتویں روز ہندوپاک افواج کے مابین گولہ باری جاری رہی

گذشتہ 48گھنٹوںمیں آر پار گولہ باری میںایک شخص لقمہ اجل جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی

سرینگر/09جنوری: ہندوپاک افواج کے مابین سرحدی کشیدگی براقرار رہنے کے بیچ آج بدھ کو بھی پونچھ میں دونوں جانب گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا اس طرح گذشتہ 48گھنٹوں میں تیسری مرتبہ آر پار گولہ باری ہوئی جس میں اب تک ایک شہری جاں بحق اور ایک خاتوں زخمی ہوئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے مامین خارجی کشیدگی کے بیج بھارت پاک لائن آف کنٹرول پر بھی سرحدی تنازعہ جاری ہے جس دوران رواں ماہ کے نو دنوں میں دونوں جانب مسلسل ساتویں روز بھی گولہ باری کا تبالہ جاری رہا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارت اور پاکستان کی افواج نے بدھ کو مسلسل ساتویں روز پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کو فائرنگ کو شیلنگ کا نشانہ بنایا۔سرکاری ذرائع نے کہا کہ دونوں ملکوں کی افواج کے مابین گولیوں کے تبادلے کا تازہ واقعہ آج بدھ کی صبح سوا آٹھ بجے گلپورہ علاقے میں پیش آیا جہاں طرفین نے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر گولیوں اور شیلنگ کا تبادلہ گذشتہ ہفتے شروع ہوا جب سے یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اس طرح گذشتہ 48گھنٹوں کے دوران ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین ہوئی گولہ باری میں ایک عام شہری ہلاک ہوا ہے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی ہے ۔ اس ضمن میں پاکستانی فوجی ترجمان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ سوموار کے روز بھارتی فوج نے پاک زیر انتظام کشمیر کے باگ سر سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بناکر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک عام شہری 26سالہ عظیم جاں بحق ہوا ہے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی ہے ۔ ادھر بھارتی فوجی ذرائع نے پاکستانی فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی ۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستانی فوج کے مابین 2003میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا گیا تھا جس کے تحت دونوں ممالک نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی تھی کہ سرحدوں پر امن و امان قائم کرنے کیلئے دونوں جانب گولیوں کا تبادلہ بند کیاجائے گا ۔ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کاسلسلہ اُس وقت پھر شروع ہوا جب ممبئی کے تاج ہوٹل پر حملہ ہوا تھا اور بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ یہ حملہ پاکستان کی شہہ پر کیا گیا تھا تاہم پاکستان نے اس الزام کو مسترد کیا ۔ تب سے آج تک وقفے وقفے سے سرحدوں پر دونوں جانب گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس میں آج تک سینکڑوں افراد دونوں جانب جاں بحق ہوئے ہیں ۔

Comments are closed.