مینڈھر میں مکان کی چھت ڈھ جانے سے بچہ جاں بحق، دوسرا زخمی

سرینگرمیں لولاب کا شہری موٹر سائکل حادثے میں جاںبحق ، دو افراد زخمی

سرینگر/09جنوری/سی این آئی/ ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں بدھ کو ایک مکان کی چھت ڈھ جانے سے ایک بچہ جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔مقامی ذرائع کے مطابق مکان کی چھت ڈھ جانے کا یہ واقعہ مینڈھر کے چرانگری، منکوٹ علاقے میں پیش آیا۔ادھر سرینگرمیں لولاب کا ایک شہری محمد ایوب خان ولد غلام محمدخان ساکنہ دیور لولاب کو ایک موٹر سائکل سوار نے زور دار ٹکر مار کر ابدی نیند سلادیا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں بدھ کو ایک مکان کی چھت ڈھ جانے سے ایک بچہ جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔مقامی ذرائع کے مطابق مکان کی چھت ڈھ جانے کا یہ واقعہ مینڈھر کے چرانگری، منکوٹ علاقے میں پیش آیا۔ذرائع نے جاں بحق بچے کی شناخت ڈیڑھ سالہ قمر ولد محمد ریاض کے طور کرتے ہوئے کہا کہ چھ ماہ کی ایک بچی، عنینہ دختر محمد جاوید، کو زخمی حالت میں سب ڈسٹرکٹ اسپتال مینڈھر پہنچایا گیا ہے جہاں اْس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ادھر ایچ ایم ٹی کے نزدیک ایک موٹر سائکل زیر نمبر JK 01AG 5565نے سرحدی ضلع کپوارہ کے ایک شہری محمد ایوب خان ولد غلام محمدخان ساکنہ دیور لولاب کو زور دار ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا جس کو فوری طور پرنزدیکی موجود لوگوںنے جے وی سی ہسپتال پہنچایا جہاں و زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ معلوم ہو ا ہے کہ مذکورہ شہری گھر سے شوپیاں کی طرف کسی کام کیلئے جارہا تھاکہ راستے میںہی حادثے کا شکار ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ زکریاطارق جو موٹر سائکل چلاتا تھا بھی حادثے میں شدید زخمی ہوا ہے جبکہ ایک اور سواور پرویز احمد کو بھی چوٹیں آئی ہیں جو ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔

Comments are closed.