بنگلہ دیش میں پرامن انتخابات ہوں: گٹیریس

نیویارک، 28 دسمبر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹیریس نے بنگلہ دیش میں خوف اور تشدد سے پاک پرامن، قابل اعتماد اور جامع انتخابات کرانے اپیل کی ہے۔
مسٹر گٹیریس نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ’’خواتین اور اقلیتوں سمیت سبھی بنگلہ دیشی شہری سکیورٹی کے ماحول میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ انتخابی عمل میں روشن خیال معاشرے اور انتخابی مبصر کا کردار ادا کرنے کے لئے پورا تعاون حاصل ہونا چاہئے۔
بنگلہ دیش میں 30 دسمبر کو عام انتخابات ہوں گے۔ انتخابات میں اہم مقابلہ حکمراں عوامی لیگ پارٹی اور بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے درمیان ہے۔
مسٹر گٹیریس نے اپنے بیان میں پرامن اور جمہوریہ بنگلہ دیش کے اقوام متحدہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments are closed.