سرینگر/27دسمبر: مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے آج لوک سبھا میں تین طلاق کی بل شورشرابہ کے دوران پیش کی۔ بل پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے خواتین کو انصاف ملے گا۔ اوراس بل کے ذریعہ تین طلاق دینے والے شوہر کو جیل کی سزا بھی ملے گی۔ اس سے پہلے کانگریس کے رہنما ملک ارجن کھڑگے اسپیکر سمترا مہاجن سے درخواست کی تھی کہ اس بل کو اگلے ہفتے پیش کیاجائے گا۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق سپریم کورٹ نے اس سے پہلے تین طلاق کو غیر قانونی قرا ردیا اور اس کے فوراً بعد حکومت نے اس سلسلے میں ایک آرڈیننس جاری کیا۔پچھلی بار بھی حکومت نے اس سلسلے میں ایک بل پیش کی تھی جس کو لوک سبھا نے پاس بھی کیاتھا۔لیکن راجیہ سبھا کی منظور ی نہیں ملی۔ بل میں کہاگیا کہ جو بھی شوہر اپنی بیوی کو تین طلا ق دے گا۔ ا سے تین سال کی سزا اور جرمانہ بھی دینا پڑے گا۔ اس مدعے پر اپوزیشن بل کی مخالفت کررہے ہیں اور یہ مطالبہ کرتے ہیںکہ سزا کے زمرے کو ختم کرنا چاہئے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.