اردو زبان کے ماہر اور نامور ادیب پروفیسر حامدی کاشمیری انتقال کرگئے
مرحوم کی آخری رسومات ان کے آبائی علاقہ میں انجام دی گئی
سرینگر/27دسمبر/سی این آئی/ وادی کے نامور ادیب اور عظیم شاہر اردوزبان کے ماہر کشمیر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر حامدی کشمیری86برس کی عمر میں گذشتہ رات اس دنیا فانی سے کوچ کرگئے ۔ مرحوم کے انتقال پر ادبی حلقوں سے سخت دکھا اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے ان کی رحلت کو اردو ادب و زبان کیلئے بڑا نقصان قراردیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق اردو کے نامور شاعر، افسانہ نگار، ناول نگار، سفر نامہ نگار، ادبی صحافی اور نظریہ ساز نقاد پروفیسر حامدی کاشمیری کا کل رات دس بجے انتقال ہوا. موصوف نے ادب فہمی کے لیے اکتشافی تنقید کا نظریہ پیش کیا۔انتظامی سطح پر بھی انہوں نے کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی حیثیت سے قابلِ ذکر خدمات انجام دی ہیں۔تقریباً پچاس سے زائد کتابیں انہوں نے تصنیف کیں۔مرحوم کی آخری رسومات آج ان کے آبائی علاقہ شالیمار سرینگر میں انجام دی گئی اور نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جس میں ادب سے وابستہ بڑی تعداد شخصیات بھی موجود تھیں۔ ان کے انتقال پر ادبی حلقوں اور صحافتی برادری نے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے ان کی رحلت کو اردو ادب کیلئے بڑا نقصان قراردیا ہے ۔ گذشتہ رات دیر گئے دار فانی سے کوچ کر گئے۔یاد رہے کہ کشمیری کو اْن کی خدمات کے اعتراف میں غالب ایوارڈ اور ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔اس کے علاوہ حکومت ہند نے اْنہیں2010میں اعلیٰ ترین سیول ایوارڈ، پدم شری سے بھی نوازا تھا۔ادھر /صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر وعبداللہ نے برصغیر ہند و پاک کے معروف ادیب، مصنف، نامور شاعر، ماہر تعلیم اور سابق وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی پروفیسر حامدی کشمیری کے انتقال پُرملال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ لیڈران مرحوم کے جملہ سوگوران کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دونوں لیڈران نے کہا کہ اہل کشمیر ایک بے لوث، پُرخلوص علمی شخصیت سے محروم ہوئی ہے۔ مرحوم نے علمی میدان میں اپنے فرائض بخوبی انجام دیئے ۔پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع اوڑی، شریف الدین شارق اور محمد یوسف ٹینگ نے بھی اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے پسماندگان کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.