ویڈیو: مقامی آرٹسٹوں کو نظر انداز کرکے کشمیری زبان سے نابلد افراد پروگرام چلا رہے ہیں جو حیران کن ہے: آرٹسٹ ایسو سی ایشن
دور درشن کیندر اور ریڈیو کشمیر میں سب کچھ ٹھیک نہیں۔ باہر کے آدمی کاشر چینل میں کام کر رہے ہیں
Local Telecvison Artists Holds Important Press Conference Againt DD Kashir
A Press Conference was called by the Association today, chaired by its President, Tariq Javeed, to highlight various problems being faced by the artists of the Valley, need of setting up Kashmir's own film industry and threat of losing local language and culture to foreign programmes. It was stated that many artists of our valley have made a name of themselves in the Indian Film Industry, however, they have no platform available locally to showcase their talent.Live video by Firdous Qadri
Posted by Tameel Irshad on Wednesday, 26 December 2018
سرینگر؍26 دسمبر ؍ جے کے این ایس؍ ریڈیو کشمیر اور دور درشن کیندر سرینگر میں کام کر رہے آرٹسٹوں ، پرڈوسروں اور ڈائریکٹروں کی مشترکہ ایسو سیا یشن نے ایک ہنگامی میٹنگ کے دوران آرٹسٹوں کو درپیش مسائل پر گفت شنید کی جس دوران اہم نوعیت کے مسائل کو اُجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران آرٹسٹوں نے کہاکہ کشمیر ی زبان کو شدید خطرات لاحق ہے کیونکہ دور درشن اور ریڈیو کشمیر کی جانب سے اس سلسلے میں کارگر اقدامات نہیں اُٹھائے جار ہے ہیں ۔ جے کے این ایس کے مطابق سرینگر میں ایک پُرہجوم پریس کانفرنس کے دوران ریڈیو کشمیر اور دور درشن کیندر سرینگر میں کام کرنے والے آرٹسٹوں، پرڈوسروں اور ڈائریکٹر وں نے مشترکہ پیرس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اس وقت آرٹسٹوں کو مختلف سطح پر مسائل و مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کے آرٹسٹوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے تاہم انہیں آگے جانے کا موقع ہی فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔ ایسو سی ایشن کے صدر طاریق جاوید نے کہاکہ ہم سال 1972سے اس انڈسٹری سے وابستہ ہے تاہم مسائل کے حل کی خاطر متعلقہ حکام کوئی کارروائی عمل میں نہیں لارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقامی زبانوں کی ترویج کیلئے بھی صرف زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ بھی نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقامی آرٹسٹوں کیلئے دوردرشن اورریڈیو کشمیر نے دروازے بند کئے ہیں جبکہ کاشر چینل کو کشمیر کے آرٹسٹوں کیلئے قائم کیا گیا تاہم اس میں باہر سے وابستہ افراد کو لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے د س برسوں سے پڑی اجرتیں بھی واگزار نہیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت مقامی آرٹسٹوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے جبکہ جو بھی پروگرام کاشر چینل پر دکھائے جا رہے ہیں اور باہر کی ریاستوں سے آئے ہوئے افراد کر رہے ہیں اور اس طرح بڑی مقدار میں پیسہ اُن کی جیبوں کو چلا جا تا ہے جو کشمیری آرٹسٹوں کے پیٹ پر لات مارنے کے مترادف ہے۔
Comments are closed.