سرینگر/26دسمبر : مرکزی تفتیشی ایجنسی این آئی اے ’نیشنل انوسٹگیشن ایجنسی‘نے آئی ایس آئی ایس کے نئے ماڈول کو تلاشنے کیلئے دلی ، یوپی اور دیگر جگہوں پر درجنوں چھاپے ڈالے ہیں اوراس معاملے میں امروہہ سے پانچ مشکوک کوحراست میں لیا گیا ہے۔نیشنل تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے دہلی اوراترپردیش کے 16 مقامات پرچھاپہ ماری کی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق دہلی کے جعفرآباد، شیلم پوراوراترپردیش کے امروہہ میں آئی ایس آئی ایس ماڈیول سے منسلک ٹھکانوں پریہ کارروائی کی گئی۔ سرچ آپریشن میں این آئی اے کے علاوہ اترپردیش اینٹی ٹیررازم کی ٹیم بھی شامل ہے۔ایک نیشنل نیوزایجنسی کے مطابق آئی ایس آئی ایس کے نئے ماڈیول ‘حرکت الحرب اسلام’ سے منسلک ٹھکانوں کی جانچ کی جارہی ہے۔ اس معاملے میں امروہہ سے پانچ مشکوک کوحراست میں لیا گیا ہے۔ تقریباً 10 مشتبہ کوپوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سیکورٹی ایجنسیاں ان دنوں ہائی الرٹ پرہے۔ گزشتہ ہفتہ جنوبی پلوامہ ضلع میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہوئی مڈبھیڑمیںذاکرموسیٰ کے ایک قریبی سمیت 6 جنگجوجاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد ریاست میں خزوۃ الہند کے کارکنوں کے بارے میںخفیہ ایجنسیوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ وہ بھارت کے دیگر ریاستوں میں بھی پناہ گزین ہوسکتے ہیں جس کے بعد نئی دلی ، کولکتہ ، ممبئی اور چنئی جیسے بڑے شہروں میں سکورٹی کے بندوبست مضبوط کرلئے گئے ہیں اور خفیہ ایجنسیوں نے پولیس اور دیگر فورسز کو متحرک رہنے کی صلاح دی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.