شام سے امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کے بارے میں جائزہ لیں گے: نیتنن یاہو
تل ابیب ، 20 دسمبر (اسپوتنک ) سرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاهو نے بدھ کو کہا کہ وہ شام سے امریکہ کے فوجیوں کو واپس بلانے اور اسرائیلی سیکورٹی پر اس کے اثرات کے بارے میں جائزہ لیں گے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان سارہ سینڈرس نے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شام میں دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ کو شکست دینے کے ہدف کی کامیابی کا اعلان کیا، جس کے کچھ وقت بعد فوجیوں کو واپس بلایا گیا ۔
نتن یاہو کے پریس دفتر نے کی طرف سے جاری ایک بیان میں، ان کے حوالے سے کہا گیا ’’یقینا یہ فیصلہ امریکہ نے کیا ہے‘‘۔ ہم اس کے وقت کا جائزہ لیں گے اور یقینی طور پر یہ جانیں گے کہ اس کا ہم پر کیا اثرپڑے گا ۔ ’’کسی بھی صورت میں، ہم اسرائیل کی حفاظت کو برقرار رکھیں گے اور اس علاقے میں خود کو محفوظ رکھنے کے لئے محتاط رہیں گے‘‘۔
نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں نے اس ہفتہ کے شروع میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے بات کی تھی ، انہوں نے اس بات کو واضح کردیا تھا کہ ان کے پاس علاقے میں اثر و رسوخ کا اظہار کرنے کے دوسرے طریقے ہیں۔
Comments are closed.