” آپریشن شیرووالی“ : راجوری جنگلات میں 26ویں روز بھی تلاشی مہم جاری
راجوری ضلع کے گھنے جنگلوں میں چھپے ہوئے مشتبہ دہشت گردوں کا پتہ لگانے کیلئے تلاشی مہم مسلسل 26ویں دن میں داخل ہوئی۔ فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی ایک مشترکہ ٹیم نے مشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بارے میں مخصوص اطلاعات کے بعد علاقے میں آپریشن شروع کیا تھا۔
دفاعی ذرائع کے مطابق ” آپریشن شیرووالی“ کے آغاز کے بعدڈوریمل گمبھیر موگلہ پٹی میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ مشتبہ دہشت گردوں کا سراغ لگانے کیلئے آپریشن ایک مضبوط محاصرے کے درمیان جاری ہے۔ نگرانی بھی کی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ ڈرون اور سونگھنے والے کتوں سے لیس، مشترکہ ٹیموں نے ملحقہ علاقوں میں تلاشی کا عمل بڑھا دیا ہے، کارروائیوں میں شدت پیدا کی ہے اور علاقے میں چھپے ہوئے مشتبہ دہشت گردوں کا پتہ لگانے کیلئے اضافی دستوں کی شمولیت کے ساتھ محاصرے کو مضبوط کیا ہے۔
Comments are closed.