فوج کے وائٹ نائٹ کور کمانڈر کا دورہ نوشہرہ سیکٹر ، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ
فوج کے وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل پی کے مشرا نے راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ آگے کے مقامات کا دورہ کیا۔
ان کے ہمراہ ایس آف سپیڈس ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل کوشک مکھرجی بھی تھے ۔ جموں میں مقیم دفاعی ترجمان نے بتایا کہ دورے کے دوران لیفٹنٹ جنرل مشرا نے موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور کنٹرو لائن پر تعینات فوجیوں کی جنگی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ا
نہوں نے کہا کہ دورے کے دوران انہیں فورس پوزیشن، نگرانی کے اقدامات اور سیکٹر میں آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے جاری اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ آگے کی جگہوں پر تعینات فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کور کمانڈر نے ملک کی سرحدوں کی حفاظت میں ان کے ثابت قدم عزم، بلند حوصلے اور غیر متزلزل چوکسی کو سراہا۔
Comments are closed.