ویڈیو: عرس مبارک حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ وادی بھر میں بڑے عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا

سب سے بڑی تقریب آستان عالیہ پیر دستگیر صاحب ، خانیار میں انجام دی گئی ،آستان عالیہ پر ذائرین کی بڑی تعداد نے حاضری دی

سرینگر/19دسمبر/سی این آئی/ عرس مبارک حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ آج 11ریبع الثانی بمطابق 19دسمبر کو نہایت ہی عزت واحترام کے ساتھ منایا گیا اور اس حوالے سے گزشتہ رات وادی کے مختلف علاقوں میں شب خوانی کی گئی جس میں ہزاروں محبان اولیان نے حصہ لیکر رات بھر درود و ازکار اور مناجات کی محفلیں منعقد کی ۔ شب بیدار ی سب سے بڑی تقریب 18دسمبر کو آستان عالیہ شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ خانیار اور امیراکدل دستگیر صاحب میں منعقد کی گئی جہاں پر رات بھر ذائرین نے اللہ کے حضور سربسجود ہوکر اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کی ۔جبکہ آج 19نومبر کو عرس کے سلسلے میں آستان عالیہ میں نماز پنجگانہ میں شامل ہونے کیلئے وادی کے اطراف و اکناف سے ذائرین نے آستان عالیہ پر حاضری دی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق عرس مبارک شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے سلسلے میں آج وادی بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور پیر کامل شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی اسلام کے تئیں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اس سلسلے میں آج 11ربیع الثانی بمطابق 19دسمبر کو وادی کی مختلف مساجد آستانوں اور زیارت گاہوں پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جہاں پر مقررین نے شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی اسلام کے تئیں خدمات اور ان کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اور ان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس دوران سب سے بڑی تقریب آستان عالیہ شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ دستگیر صاحب خانیار اور آستان عالیہ دستگیر صاحب امیراکدل میں منعقد کی گئی جہاں پر وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔ آستان عالیہ پر حاضری دینے کیلئے وادی کے مختلف اضلاع سے ذائرین کی بڑی تعداد جن میں خواتین ، مرد اور بچے بھی شامل تھے آئے ہوئے تھے ۔ آستان عالیہ پر دن بھر درودو ازکار ، اوراد ، اور مناجات کی محفلیں آراستہ ہوئیں اور ہر نماز کے بعد شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے تبرکات کی نشاندہی کی گئی۔ادھر تجر شریف سوپور، بارہمولہ، ہندوارہ ، کپوارہ کے علاوہ آستان عالیہ پنجورہ شوپیاں میں بھی عرس مبارک حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے سلسلے میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ جہاں پر رات بھر شب بیداری کرنے کے علاوہ ذائرین نے آج نماز پنجگانہ میں شرکت کی ۔

Comments are closed.