سرینگر/12دسمبر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس ابتدا سے ہی ریاست کے تینوں خطوں کی وحدت ، انفرادیت اور مذہبی یگانیت کی علمبردار جماعت کا طرہ امتیاز حاصل رہا ہے اور تینوں خطوں کی یکساں ترقی اور اس کے ساتھ ساتھ تینوں خطوں کی تہذیب اور تمدن اور بھائی چارہ کی پاسبان جماعت رہی ہے ۔یہی جماعت کے لوگوں کی احساسات اور انفرادیت کی دفاع کرتی آئی رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ان باتوں کا اظہار پارٹی لیڈر اور ترجمان عمران نبی ڈار نے الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ نیشنل کانفرنس گزشتہ چار سالوں سے زائد ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی پرنالاں رہی ہے اور کہتی آئی ہے کہ فرقہ پرست ملک کی سالمیت اور آزادی کے لئے بڑا خطرہ لاحق ہوسکتی ہے جو وقت نے ثابت کر دیا اور جس کی بنا پر ملک کے لوگوں نے ان کو مسترد کر دیا۔ ساتھ مرکزی موجودہ قیادت میں ہندوستان کی اقلیتوں خصوصاً ملک کی سب سے بڑی اقلیت مسلمانان ہند کے ساتھ ساتھ دلتوں ،ہریجنوں اور دیگر فرقہ کے لوگوں کی زندگی حرام کر دی ہے اور ہر سطح پر ان کو ستایا گیا اور حتاکہ ان کی مذہبی آزادی اور اپنے اپنے دھرم کے اصلوں کی بیجا مداخلت کرتی رہی ۔ آخر کار ظلم کا خاتمہ اللہ کرتا ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انگریزی مشہور کہاوت صداقت پر مبنی کہ Pride hath fall (مغرورکا سر نیچے) ۔ بدقسمتی سے موجودہ مرکز ی جے پی قیادت نے کشمیر یوں کے خلاف جنگ چھڑ دی ہے اور گزشتہ چار سالوں سے زائد عرصہ میں ریاست خصوصاً وادی قتل گاہ بن گئی جس کی ذمہ دار قلم دوات والے ہیں۔ جنہوں نے بار بار کہا بی جے پی کے ساتھ ان کا (پی ڈی پی ) کا گرینڈ اور مقدس ایجنڈااور اتحاد ہے اور اس طرح سے ان کشمیر دشمن جماعت نے بی جے پی کو کشمیر میں آسانی کے ساتھ قدم جمانے کا موقع دیا ۔ اہل کشمیر پر ان ساڑھے چار سالوں میں جو ظلم وستم کے داستان ڈھائے گئے تاریخ ان کی مثال نہیں ملتی ہے ایک ہی مہینے میں قلم دوات دور میں جنوبی کشمیر میں 66 ملت کے نوجوانوں کو ہلاک کیا گیااس کے ساتھ ساتھ 30000 افراد مرد وزن بچے بوڈھے کو جسمانی طورر پر ناخیز بنایا گیا ۔ آٹھ ہزار نوجوانوں پر بلا وجہ پی ایس اے لگایا گیا اور ساتھ ساتھ ہماری ملت کی بیٹیوں اور بیٹوں کو بڑی تعداد میں آنکھوں کی بصیرت محروم کردیا ۔ حق تو یہ ہے اس کی ذمہ داری مرحوم مفتی سعید اور اس کی بیٹی پر ہے جنہوں نے جنگ سنگ شیو سینا بجرنگ دل اور دیگر فرقہ پرستوں کے ساتھ گڈ جوڈ کر کے کشمیر کوتباہی اور بربادی کے دھانے پر لایا ۔ ساتھ ساتھ افسپا لگا کر کشمیر کو جہنم زار بنایا اور جی ایس ٹی لگا کر یہاں کے تاجروں ، دکانداروں ، دستکاروں روزی روٹی چھین لی گئی اور ریاست کو مالی خود مختاری سے محروم کر دیا۔ ہمارے قائد نے پہلے ہی کہا تھا کہ باجپا کو ہر سطح پر ناکام کر نے کے لئے ملک کے عوام کو کمر بستہ ہونا چاہئے کیونکہ اس فرقہ پرست جماعت نے ملک کی سیکولر کردار کو زمین بھوس کردیا اور ساتھ ساتھ آئین ہند اور جمہوری اداروں کی بھی تباہ کیا۔ عمران نبی ڈار نے کہا کہ نیشنل کانفرنس مستقبل میں آنے والے ریاستی اسمبلی اور لوگ سبھا الیکشن میں اپنے بل بوتے پر کامیاب ہوگی کیونکہ لوگوں کو معلوم ہے کہ پی ڈی پی کس قدر کشمیر دشمن جماعت ثابت ہوئی ۔ جس نے ریاست کے لوگوں کو زبان ، مذہب پر بانٹنے کی ناپاک اور مزموم کوشش کی لیکن آخر کار پی ڈی پی رسوا اور بے عزت ہوئی اور عوامی ساکھ بھی کھو بیٹی، اہل کشمیر قلم دوات والوں کو کبھی بھی ان کشمیر دشمن پالسیوں اور اقدامات پر معاف نہ کریں گی جو انہوں نے کشمیر کے تینوں خطوں کے لوگوں کے خلاف اقتدار کے خاطر انجام دیں۔ انہوں نے کہا سچائی اور صداقت کامیاب کی کنجی ہے اور نیشنل کانفرنس اور اس کی عظیم قیادت مرحوم شیخ صاحب زندگی بھر کہتے رہے کہ عوام ہی طاقت کا سرچشمہ اور سرداری عوام کا حق۔ تاریخ گواہ ہے کہ شیرکشمیر کو ملک کشمیر کے عوام کی بھر پور پشت پناہی حاصل رہی اور جس کی وجہ سے شیخ صاحب شیر کشمیر بن گئے کیونکہ انہوں نے خود مصیبت اور مصائب جھیلے اور عوام کومشکلات میں نہ ڈالا اور شیخ صاحب نے ناانصافی اور ظلم وستم کے خلاف تحریک شروع کی تھی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.