شوپیان میں پولیس نوجوانوں کی ہلاکت قابل مذمت : عمر عبداللہ

اہل کشمیر امن کے متلاشی اور تشدد کے خلاف رہی ہے

سرینگر /11دسمبر : نیشنل کانفرنس نے شوپیان میں 3 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ پارٹی کے نائب صدر اور سابق ریاستی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر جس قدر مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ یہ انسانیت سوز فعل ہے ۔سی این آئی کو موصولہ بیان کے مطابق انہوں نے مرحومین کے جملہ سوگواراں اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ جان بحق ہوئے اہلکاروں کو جنت عطاکرے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل سے نوازے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر عوام ہمیشہ امن پسند رہے ہیں اور تشدد کے خلاف جبکہ عدم تشددکے حامی رہیں ہیں عمرعبداللہ نے کشمیر میں مکمل امن لوٹ آنے کی واحد صورت یہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان مل کر کشمیر کے سیاسی مسئلہ کو حل کر یں تاکہ بر صغیر میں امن کی فضا قائم دائم ہوسکے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے آئے دن خونین واقعات معمول بن گیا ہے جو ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور اس کی پرُ خلوص قیادت ہمیشہ اس بات پر چٹان کی طرح قائم ہے کہ ریاست میں کوئی بھی شہری ۔ پولیس اہلکار ۔یا کسی بھی بندوق بردار کو نہ مارا جائے ۔انہوں نے مرکزی سرکارکو ریاست میں امن لوٹ آنے کی کوششوں میں سرعت لائے ۔

Comments are closed.