آئندہ لوک سبھا انتخابات کا سیمی فائنل خیال کئے جانے والے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگئی ہے اوراب تک کے رجحانات میں کانگریس تین ریاستوں راجستھان ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی سے آگے چل رہی ہے ۔ راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کانگریس حکومت کی بنتی نظر آرہی ہے تو وہیں مدھیہ پردیش میں کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ تلنگانہ میں ٹی آر ایس پھر اقتدار میں آتی نظر آرہی ہے وہیں میزورم کانگریس کے ہاتھ سے نکلتا دکھ رہا ہے ۔ خیال رہے کہ مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی کی حکومت تھی ۔ تلنگانہ میں تلنگانہ راشٹر سمیتی اور میزورم میں کانگریس برسراقتدارتھی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.