بوسیدہ کھمبے اور درختوں پر لٹکتی ترسیلی لائنیں بجلی کے ناقص نظام کا منہ بولتا ثبوت
سرینگر/06دسمبر/سی این آئی/ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام وانی محلہ برنوار چاڈورہ کے بجلی صارفین برقی رو کی عدم دستیابی اور بجلی کے ناقص نظام کی وجہ سے سخت مشکلات سے دوچار ہیں ۔ ابھی سے ہی بجلی بجلی کٹوتی ک سلسلہ شروع کیا گیا ہے جبکہ جن ایام میں بجلی ہوتی ہے اس کی وولٹیج نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے وانی محلہ برنوار چاڈورہ کے مضافاتی علاقوں میں بجلی کے ناقص نظام اور ناقص بجلی کھمبے اور درختوں کے اوپر ترسیلی لائنیوں نے لوگوں کو پریشان کرکے رکھا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ترسیلی لائنوں کو کھمبوں کے بجائے ، درختوں ، مکانوں کی چھتوں اور مکانوں کی دیواروں سے ٹانگا گیا ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا موجب بن سکتی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ بجلی بھی شیڈول کے مطابق فراہم نہیں کی جارہی ہے ۔نہ دن میں برابر بجلی فراہم کی جاتی نہ ہی رات کو اور یہ کہا جاتا ہے کہ سپلائی نہیںآتی ہے اور جب کسی وقت فالٹ آتا ہے تو اس کو ٹھیک کرنے میں بھی سست رفتار سے ٹھیک کیا جاتا ہے جو کہ رد رد بن کے رہ گیا ہے ۔ اور حکام بھی اس کی طرف کوئی توجہ دینے میں پوری طرح سے نا کا م ہو ئی ہے ۔صارفین نے بتایا کہ بجلی کے کھمبے پوری طرح سے بے کار پڑے ہیں یا ترسیلی لائن درختوں کے اُوپر سے گذر کر صارفین کو بجلی فراہم کی جاتی ہے اور جب آندھی آتی ہے تو وہ ترسیلی لائنز گر کر صارفین کو پریشان کرتی ہے ۔اس ضمن میں لوگوں نے کہا کہ حکام کو چاہئے کہ اس کی طرف توجہ دیکر لوگ اس دیرینہ مانگ کو پوری کرکے ان مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ابھی بھی وقت ہے اگر اس کی طرف دھیان دیا جائے تو شائد لوگوں کو آگے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔عوا م کی طرف سے ڈی سی بڈگام بالخصوص اور محکمہ بجلی کے اعلی حکام بالعموم سے گذارش ہے کہ اس کی طرف خصوصی توجہ دیکر اس کا موزون حل نکال کر بجلی کے ناقص نظام کو درس کیا جائے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.