سرینگر: صوبائی کمشنر کشمیر بصیرا حمد خان نے وادی کشمیر کے علاوہ لیہہ اورکرگل کے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو 70ویںیوم جمہوریہ کے سلسلے میں رنگارنگ تقریبات کے انعقاد کے لئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایات دیں۔صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار آج ایک میٹنگ کے دوران دیںجس میں 26جنوری2019ء کو یوم جمہوریہ کی تقریبات منانے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ وادی میں سب سے بڑی تقریب ایس کے اسٹیڈیم میںمنعقد ہوگی جہاںمہمانِ خصوصی قومی جھنڈا لہرائیں گے اورمارچ پاسٹ پر سلامی لیں گے۔مارچ پاسٹ میں 14مختلف سکولوں کے طلبأ کے علاوہ فورس ڈیپارٹمنس کی 11ٹکڑیاں حصہ لیں گی۔
میٹنگ میں شہنائی وادھن ،پبلک ایڈرس سسٹم،ریفرشمنٹ نشستوںکی ترتیب،ثقافتی وتمدنی پرگراموں کے انعقاد،سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کرنے اور بجلی وپانی کی دستیابی کے علاوہ ٹرانسپورٹیشن اورفائر ٹینڈرس کو تیاری کی حالت میں رکھنے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران صوبائی کمشنر کو متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر وں نے یوم جمہوریہ کے احسن اور پرامن انعقاد کے لئے کئے جارہے انتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔صوبائی کمشنر نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو یوم جمورریہ کی تقریب میں نئے منتخب ہوئے بلدیاتی ممبران اور سرپنچوں اور پنچوں کو سب ڈویژنل سطح پر بھی تقریبات منانے کی ہدایت دی تاکہ مقامی آبادی کی شرکت بھی یقینی بن سکے۔
صوبائی کمشنرنے تقریبات کے خوش اسلوبی سے انعقاد کے لئے مختلف محکموں پر قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے کے لئے زوردیا۔
میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنرسرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ ،جوائنٹ ڈئریکٹر انفارمیشن محمد اشرف حکاک ،پی ڈی ڈی اورپی ایچ ای کے چیف انجینئران،ناظم تعلیم اور مختلف محکموں کے آفیسران کے علاوہ دیگر آفیسران نے بھی شرکت کی۔جب کہ لیہہ اورکرگل اضلاع سمیت وادی کے ترقیاتی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میںشرکت کی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.