پنچایت انتخابات۔2018:پانچویں مرحلے میں ریاست میں71.1 فیصد ووٹنگ درج

جموں خطہ میں85.2 فیصد جبکہ کشمیر صوبے میں33.7 فیصد پولنگ ریکارڈ
چیف سیکرٹری نے سول اور پولیس اِنتظامیہ کی سراہنا کی

جموں:ریاست میںپنچایتی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں آج ریاست بھر میں مجموعی طور پر71.1 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔
چیف الیکٹورل افسر جموں وکشمیر شالین کابرا کے مطابق جموں صوبے میں85.2 فیصد جبکہ کشمیر صوبے میں33.7فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
شالین کابرا نے ضلع وار تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ کپواڑہ میں42.5فیصد ، بانڈی پورہ میں34.6 فیصد، بارہ مولہ میں32.9فیصد، گاندربل میں20.3 فیصد، بڈگام34.8 فیصد، پلوامہ میں0.5 فیصد،اننت ناگ میں ،ڈوڈہ میں83.3فیصد ،رام بن میں85.2 فیصد، اودھمپور میں82فیصد ، ریاسی میں 89.1فیصد ، جموں میں88.9 فیصد،راجوری میں82.8 فیصداور پونچھ میں84.5 فیصدپولنگ درج کی گئی۔
سی ای او نے مزید کہا 17 ؍نومبر2018 کومنعقدہ پہلے مرحلے میں74.1 فی صد پولنگ مجموعی طور پر ریکارڈ کی گئی جس میں64.5 فیصدکشمیر صوبے جبکہ79.4 فیصد ووٹنگ جموں صوبے میں ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح پنچایتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ریاست میں71.1 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے جن میں سے80.4 فیصد پولنگ جموں صوبے اور52.2 فیصدپولنگ کشمیر صوبے میں دیکھنے کو ملی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تیسرے مرحلے کے دوران75.2 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی جس میں سے55.7 فیصدکشمیر صوبے جبکہ83.0 فیصدجموں صوبے میں درج کی گئی۔
چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ پنچایتی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں ریاست میں مجموعی 71.3فیصد ووٹنگ درج کی گئی جس میں سے جموں صوبہ میں 82.4 فیصدجبکہ کشمیر صوبہ میں 32.3فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے انتخابات کو چیلنجوں کے باوجود آزادانہ ماحول میں منعقد کرانے کے لئے گورنر ستیہ پال ملک کی جانب سے سول اور پولیس انتظامیہ کے کام کی سراہنا کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے۔
واضح رہے کہ چیف سیکرٹری گورنر کی ہدایات پر سری نگر میں موجود ہے تاکہ وہ بذات خود چنائو عمل کی نگرانی کرسکے۔

Comments are closed.