سرینگر؍28نومبر ؍ جے کے این ایس؍ مطلوب ترین کمانڈر کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی کشمیر یونیورسٹی ، اسلامک یونیورسٹی میں طلبا وطالبات نے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا اور احتجاجی مظاہرئے کئے۔ معلوم ہوا ہے کہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں نوید جھاٹ کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی ۔ جے کے این ایس کے مطابق چھتر گام بڈگام میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران جاں بحق لشکر طیبہ کے آپریشنل کمانڈر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ کشمیریونیورسٹی اور اسلامک یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبا و طالبات نے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا اور احتجاجی مظاہرئے کئے۔ نمائندے نے بتایا کہ کئی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں نوید جھاٹ کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.