حول سرینگر میں جنتا دل یونائٹیڈ لیڈر کی نجی گاڑی پر فائرنگ، سیاسی لیڈر بال بال بچ گیا

پولیس نے حملوں آوروں کی تلاش شروع کی ہے /ایس ایس پی

سرینگر؍28نومبر ؍ جے کے این ایس؍ شہر خاص کے حول سرینگر میں بندوق برداروں نے جنتا دل یونائٹیڈ سے وابستہ ایک سیاسی لیڈر کی نجی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم وہ اس حملے میں بال بال بچ گیا۔ ایس ایس پی حضرت بل نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔ شہر خاص کے حول علاقے میں اُس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب نامعلوم بندوق برداروں نے جنتا دل یونائٹیڈ کے ریاستی لیڈر سجاد احمد کی نجی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی تاہم حفاظت پر مامور اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں بندوق بردارفرار ہوئے۔ ایس ایس پی حضرت بل آمود اشوک نے اس سلسلے میں بتایا کہ سیاسی لیڈر گھر کی طرف جا رہا تھا کہ بندوق برداروں نے اُس کی گاڑی پر پستول سے فائرنگ کی تاہم وہ اس حملے میں بال بال بچ گیا ۔ ایس ایس پی کے مطابق اس سلسلے میں کیس درج کرکے بندوق برداروں کی تلاش شروع کی گئی ہے۔

Comments are closed.