مہندر سنگھ دھونی بھلے ہی فی الحال ٹیم سے باہر ہوں لیکن سبھی یہ مانتے ہیں کہ دھونی کتنے بڑے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے نہ صرف ملک کو ورلڈ کپ دلائے ہیں بلکہ بطور بلے باز بھی کئی یادگار اننگز کھیلے ہیں۔
ایم ایس دھونی بھی انہیں کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنہیں سوربھ گنگولی کی کھوج مانا جاتا ہے۔ ایک پروگرام کے دوران گنگولی نے دھونی کے ابتدائی دنوں کا ایک قصہ لوگوں کے ساتھ ساجھا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب سال 2006 میں ٹیم پاکستان کے دورے پر گئی تھی تب دھونی کی کارکردگی سے وہاں سبھی لوگ متاثر ہوئے۔ اس میں اس وقت کے صدر پرویز مشرف بھی شامل تھے۔
ایسے میں مشرف نے دھونی کا ذکر کرتے ہوئے بھارتی کپتان سوربھ گنگولی سے پوچھا کہ، ‘ اسے کہاں سے لائے ہو؟’ حاضر جواب گنگولی نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا، ‘واگہہ سرحد کے پاس گھوم رہا تھا، اندر کھینچ لیا۔’ ساتھ ساتھ گنگولی نے دھونی کو چیمپئن بھی بتایا۔ 2019 ورلڈ کپ کے بھارتی ٹیم لائن اپ کے بارے میں پوچھے جانے پر سوربھ گنگولی نے کہا، "میں کوئی سلیکٹر نہیں ہوں۔ لیکن میں امید کرتا ہوں کہ موجودہ ٹیم کے 85-90 فیصد کھلاڑی ورلڈ کپ میں کھیلیں گے۔
Comments are closed.