سرینگر؍26نومبر ؍ جے کے این ایس؍ عسکریت پسندوں نے ترال میں شام دیر گئے یکے بعد دیگرے تین حملے کئے تاہم ان حملوں میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ جے کے این ایس کے مطابق پنگلش ترال میں جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز کی گشتی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔ مقامی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان کئی منٹوں تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا جس کے بعد حفاظتی عملے نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ ادھر بٹہ گنڈ ترال میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب مسلح افراد نے کانگریس لیڈر جی اے میر کے رہائشی مکان پر گرنیڈ داغا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا تاہم حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ کچ ہامہ ترال میں بھی جنگجوؤں نے پنچ کے گھر پر گرنیڈ داغا جس دوران زور دار دھماکہ ہوا۔ پولیس ذرائع نے اس سلسلے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کچ ہامہ اور بٹہ گنڈ ترال میں شر پسند عناصر نے سیاستدانوں کے رہائشی مکانوں پر پیٹرول بم داغے جس دوران کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس ذرائع نے گرنیڈ حملوں کی نفی کرتے ہوئے بتایا کہ پھیلائی جانے والی خبریں حقیقت سے کوسوں دور ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.