سدھو نے ‘دوست’ عمران کو دیا کرتارپور کوریڈور کا کریڈٹ، بولے۔ پاکستان سے آیا بلاوا

پنجاب حکومت کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے بھارت اور پاکستان کے درمیان بننے والے کرتارپور صاحب کوریڈور کا کریڈٹ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو دیا ہے۔ انہوں نے نیوز 18 سے خاص بات چیت میں کہا کہ کوریڈور کی تعمیر کی خبر سے پوری دنیا میں خوشی کا ماحول ہے، ایسے میں اس مسئلے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد پروگرام کے لئے عمران خان کے دفتر سے میرے پاس فون آیا ہے۔ میں چاہتا تھا کہ وہاں پر جاوں۔عمران خان میرے دوست ہیں۔

پاکستان میں کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد پروگرام میں بھارت کی طرف سے نمائندگی کو لے کر سسپینس کی صورت حال ہے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے پہلے ہی پاکستان کے دعوت نامے کو مسترد کر دیا ہے۔ دوسری جانب، پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے سرحد پار سے ہو رہے دہشت گردانہ حملوں کے مدنظر کہا ہے کہ وہ پاکستان نہیں جائیں گے۔ وہیں، پنجاب حکومت میں وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے گیند وزارت خارجہ کے پالے میں ڈال دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان جانے کے لئے پرجوش ہوں، ہم نے وزارت خارجہ سے اجازت طلب کی ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے پیر کو ہونے والے کرتارپور کوریڈرو سنگ بنیاد پروگرام پر کہا کہ کیپٹن کا اپنا ںظریہ ہے اور میرا اپنا۔ وہ میرے والد کی طرح ہیں

نوجوت سنگھ سدھو نے پیر کو ہونے والے کرتارپور کوریڈرو سنگ بنیاد پروگرام پر کہا کہ کیپٹن کا اپنا ںظریہ ہے اور میرا اپنا۔ وہ میرے والد کی طرح ہیں۔ فوج میں رہے ہیں۔ میں ان کا احترام کرتا ہوں۔ میں ضرور کرتارپور جاؤں گا۔

Comments are closed.