ریاست میں متوقع تکونی مخلوط سرکار قائم ہونے پر کوندر گپتا کے ریمارکس
سرینگر/21نومبر: بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور سابقہ نائب وزیر اعلیٰ نے ریاست میں متوقع مخلوط سرکار بننے کی خبروں پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی پی ، کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے پاکستان کے اشارے پر گٹھ جوڑ کیلئے حامی بھرلی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ریاست جموں و کشمیر میں نئی سرکار تشکیل دینے کے سلسلے میں پیپلز کانفرنس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی جو کھچڑی پک رہی تھی اس کو توڑ کرنے کیلئے نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور کانگریس کے درمیان ہوئی گفت و شنید اور حکومت قائم کرنے پر صلاح مشورہ پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور ریاست جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کوندرگپتا نے کہا ہے کہ پی ڈی پی ، کانگریس اور این سی کا جو نیا گٹھ بندن ہورہا ہے وہ پاکستانی کے اشارے پر ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی عوامی مفاد اور ریاست کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی جماعت ہے تاہم پی ڈی پی ، کانگریس اور نیشنل کانفرنس اقتدار کی بھوکی جماعتیں ہیں اور اقتدار حاصل کرنے کیلئے یہ پارٹیاں کسی بھی حد تک جاسکتی ہے ۔ گپتا نے کہا کہ قومی مفاد کے کسی بھی جماعت کو زک پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
Comments are closed.