ویڈیو: سجاد لون میرے بیٹے کی طرح ہے ہاتھ ملانے میں کوئی قباحت نہیں /مظفر حسین بیگ
مظفر حسین بیگ نے سجاد لون کے ساتھ ہاتھ ملانے کا عندیہ دیا
سرینگر؍20 نومبر: پی ڈی پی میں اُس وقت لاوا پھوٹ گیا جبکہ ممبر پارلیمنٹ اور سینئر لیڈر نے پارٹی کو چھوڑ کر پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے کا عندیہ دیا۔ مظفر حسین بیگ کے مطابق سجاد لون اُن کے بیٹے کی طرح ہے اور ریاست میں تھرڈ فرنٹ ناگزیر ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی کے سینئرلیڈر مظفر حسین بیگ نے کہاکہ اگر ریاست میں سجاد لون تھرڈ فرنٹ کا قیام عمل میں لائے گا تو انہیں سجاد لون کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہوگی ۔ مظفر حسین بیگ کے مطابق پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنا ایسا جیسے میں اپنے گھر میں آگیا۔ انہوں نے پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ دفعہ 35اے معاملے پر دونوں پارٹیوں کی جانب سے انتخابات کا بائیکاٹ کرنا صحیح فیصلہ نہیں تھا کیونکہ آخر پر سپریم کورٹ کو ہی فیصلہ کرنا ہے۔ مظفر حسین بیگ کے مطابق ریاست کو حاصل خصوصی اختیارات کے حوالے سے عدالت کو ہی فیصلہ لینے کا اختیار ہے اس میں کوئی بھی سیاسی پارٹی اپنی ٹانگ نہیں اڑا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کی جانب سے بائیکاٹ کرنے کے باوجود بھی کئی علاقوں میں لوگوں نے اپنی رائے دہی کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کی جانب سے الیکشن بائیکاٹ کے بعد پی ڈی پی نے بھی بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا جو سمجھ سے بالا ترتھا۔
Comments are closed.