شدید سردی کی لہر کے بیچ کرگل میں رات کا درجہ حرارت منفی 8.8ڈگری ریکارڈ

وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر کے بیچ صوبہ کرگل میں رات کا درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری عبور کر گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران موسم میں کوئی تبدیلی نہ آنے کے امکانات ظاہر کرتے مزید تین دنوں کیلئے موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔اطلاعات کے مطابق ریاست خاص کر وادی کشمیر اور صوبائی علاقے لہہہ اور کرگل میں چلہ کلان سے ایک ماہ قبل ہی سردی کی شدید لہر نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور یخ بستہ ہواﺅں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ محکمہ موسمےات کے حکام نے اس کی تصدےق کرتے ہوئے بتاےا کہ گزشتہ شب کرگل مےں درجہ حرارت منفی 8.8ڈگری سےلشےس رےکارڈ کےا گےا ۔

Comments are closed.