ویڈٰیو: میکنیکل ارگیشن اور فلڈکنٹرول محکمے کےعارضی ملازمین کا احتجاج
سرینگر:میکنیکل ارگیشن اور فلڈکنٹرول محکمے کے صدر کی قیادت میں کل محکمے کے کیجول ،سیزنل اور ڈیلویج ملازمین نے احتجاج کیا۔
جس میں انتظامیہ سے تمام عارضی ملازمین کی باقیہ تنخواہوں کو واگذار کرنے کی مانگ دہرائی گئی اورساتھ ہی ملازمین کو مستقل کرنے کامطالبہ کیا گیا ۔
وہیں اس احتجاج میں محکمے کے کمشنر سیکر ٹری سے مستقل ملازمین کی روکی پڑی ڈی پی سی کو جلد از جلد دینے کی مانگ بھی کی گئی ۔اس کےعلاوہ محکمے کے کام کاج مین بہتری لانے پر زور دیاگیا۔
اس سے قبل ایجیک کے چیف ایڈویزر فاروق احمد خان کو ایجیک(ق) کے نائب صدر کے عہدے پر فائز کرتے ہوئے استقبالہ دیا گیا۔ جس میں تمام اضلاع کے عارضی اور مستقل ملازمین بھی موجود تھے ۔
Comments are closed.