خاشقجی معاملہ: کینیڈا کا پابندی عائد کرنے پر غور: فری لینڈ

واشنگٹن، 16 نومب: کینیڈا کی وزیر خارجہ کریسٹیا فری لینڈ نے کہا کہ کینیڈا صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملزم سعودی شہریوں کے خلاف امریکی پابندی میں کنیڈا بھی تعاون کرسکتا ہے۔
قبل ازیں امریکہ کے وزارت خزانہ نے گلوبل میگنیتکی ہیومن رائٹ اکاؤنٹبلٹی ایکٹ کے تحت، 17 سعودی شہریوں پر پابندی عائد کی تھی جس میں استنبول میں سعودی قونصل خانے کے سربراہ بھی شامل ہیں۔ اسی سفارت خانے میں دو اکتوبر کوخاشقجی کا قتل ہوا تھا۔
محترمہ فری لینڈ نے جمعرات کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’کینیڈا امریکہ کی عائد کردہ پابندیوں کا خیر مقدم کرتاہے۔ کینیڈا کی بات کریں تو ہمارے پاس بھی میگنیتکی قانون ہے اور یہ ایک ایسا آلہ ہے جسے ہم نے اپنی خارجہ پالیسی میں بہت مفید پایا ہے‘‘۔
غور طلب ہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے لئے کام کرنے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی اپنی محبوبہ کے ساتھ شادی سے متعلق دستاویزات کے کام سے ترکی کے استنبول واقع سعودی سفارت خانے گئے تھے لیکن سفارت خانے میں گھسنے کے بعد سے ہی مسٹر خاشقجی لاپتہ ہوگئے۔ سعودی حکام نے شروع میں کہا کہ مسٹر خاشقجی محفوظ طور پر سفارت خانے سے چلے گئے لیکن بعد یہ تسلیم کیا کہ ان کے سفارت خانے کے احاطے میں ان کا قتل کیا گیا‘‘۔

Comments are closed.