سیکیورٹی کونسل کا امن فوج کی ہلاکت پر اظہار تعزیت

اقوام متحدہ، 16 نومبر : اقوام متحدہ (یو این او) سلامتی کونسل نے مشرقی کانگو میں باغیوں کے خلاف مہم کے دوران امن فوج کے 20 فوجیوں کے مارے جانے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
کونسل کے ارکان نے ایک بیان جاری کرکے اقوام متحدہ امن فوج میں شامل ملاوی کے سات ،تنزانیہ کے ایک اور ڈی آر سی کے 12 فوجیوں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کو جلد از جلد ٹھیک ہونے کی دعا کی۔
غور طلب ہے کہ كانگو کے شمالی کیوو بینی علاقے میں باغیوں کے خلاف اقوام متحدہ امن مشن میں تیعنات سیکورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران بدھ کو 20 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
ڈی آر سی مشرقی علاقے میں 20 سال سے باغی گروپوں کا سامنا کررہاہے۔ گزشتہ سال، شمالی کیو کے آس پاس کے علاقوں میں تشدد میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

Comments are closed.