شام میں داعش کےخلاف فضائی حملے میں 105 ہلاک
دمشق ،16 نومبر: مشرقی صوبے دیر الزور میں پچھلے ایک ہفتے میں داعش (آئی ایس) کے خلاف امریکی قیادت میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں کم از کم 105 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
جنگ کی نگرانی کرنے والی ایک تنظیم یہ اطلاع جمعرات کو دی ۔
شام میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ادارے کے مطابق، اسلامک اسٹیٹ کے آخری گڑھ ملک کے مشرق دیہی علاقے دیر الزور کو نشانہ بناکر امریکی قیادت کی طرف سے کئے گئے ہوائی حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 80 بچے اور خواتین شامل ہیں ۔
لندن کی نگرانی تنظیم کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ کئی لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔
شام کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز اس بیان کا اعادہ کیا جس میں کہا کہ اقوام متحدہ سے ایک آزاد بین الاقوامی نظام بنانےئ کی اپیل کی تاکہ تاکہ امریکہ کے اتحادی کی طرف کئے گئے جرائم کی تحقیقات اور ان کے مجرمین کو سزا دی جاسکے۔
شام کی حکومت طویل عرصے سے امریکہ کی قیادت میں اتحادیوں کے ارادے پر سوال اٹھاتی رہی ہے
Comments are closed.