ویڈیو: سرینگر میں بچوں سے متعلق ایمر جنسی تیاریوں کے حوالے سے چار روزہ مشاورت شروع

کسی بھی ڈیساسٹر سے نمٹنے کیلئے متعلقین کو بہتر تربیت سے ہمکنار کیا جائے ۔ بی بی ویاس

 

:سرینگر: سرینگر میں آج سے بچوں سے متعلق ایمر جنسی تیاریوں کے ردِ عمل کے حوالے سے ایک چار روزہ ریاستی سطح کی مشاورت شروع ہوئی ۔
اس کا انعقاد جے کے ایس ڈی ایم اے نے ڈویژنل ڈیساسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کشمیر اور یونیسف کے اشتراک سے کیا ہے ۔ اس کانفرنس میں مختلف ضلعوں کی انتظامیہ کے افسروں اور یونیسف کے ریسورس پرسنوں نے شرکت کی ۔
گورنر کے مشیر بی بی ویاس جو اس موقعہ پر مہمانِ خصوصی کی حثیت سے موجود تھے نے اس مشاورت کا رسمی طور افتتاح کیا ۔ افتتاحی سیشن میں ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان اور ڈی سی سرینگر ڈاکٹر سعید عابد رشید شاہ نے بھی شرکت کی ۔
کانفرنس میں ڈائریکٹر جے کے ایس ڈی ایم اے عامر علی ، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو ، ڈی سی شوپیاں ڈاکٹر اویس احمد ، یونیسف سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مظفر احمد اور زیور تھامس اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے ۔
بی بی ویاس نے یونیسف اور ریاستی منتظمین کو اس طرح کی کانفرنس منعقد کرانے کیلئے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ڈیساسٹر منیجمنٹ سے متعلق جانکاری دینا وقت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں ہم سب کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا اور اس تجربے کو صرف کاغذوں تک ہی محدود نہیں رکھا جانا چاہئیے بلکہ اسے زمینی سطح پر عملایا جانا چاہئیے ۔
انہوں نے کہا کہ ناگہانی آفت کے دوران زیادہ مشکلات خواتین اور بچوں کو جھیلنا پڑتے ہیں لہذا ہمیں مل جُل کر ایک موثر پلیٹ فارم تیار کرنا چاہئیے تا کہ ناگہانی آفات سے موثر طریقے پر نمٹا جا سکے ۔
ڈویژنل کمشنر کشمیر نے کانفرنس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ یہ منصوبے بعد میں اپنے اپنے محکموں میں عملائیں ۔
ڈائریکٹر جے کے ایس ڈی ایم اے عامر علی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیسف کے ماہرین کی مدد سے ایک ایسا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کی رو سے آفات کے دوران بچوں سے متعلق تیز تر ردِعمل ممکن ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تجزیے کو حکومت کے سامنے رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ورکشاپ کے بعد ڈیساسٹر منیجمنٹ پیشہ ور مختلف محکموں کے اشتراک سے ایک منصوبہ تیار کیا جائے گا تا کہ آفات کے دوران بچوں کو کم خطرات کے حوالے سے ردِ عمل کو ادارہ جاتی حثیت دی جا سکے ۔
اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ناظمِ تعلیم ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے سکولوں کے تحفظ کیلئے جے کے ایس ڈی ایم اے کے اشتراک سے ایک ایکشن پلان مرتب کیا ہے جس کے ذریعے سے طلاب کے ہنروں میں ڈیساسٹر سے متعلق ہنروں کو بڑھاوا دیا جائے گا اور حصولِ تعلیم کیلئے ایک محفوظ ماحول بھی قایم ہو سکے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم نے کشمیر صوبے کے ہر ایک ہائی اور ہائیر سکینڈری سکول میں سکول سیفٹی کلب قایم کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہائیر سکینڈری سکولوں میں روڈ سیفٹی کلبس بھی قایم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیساسٹر منیجمنٹ کے حوالے سے کئی دیگر پروگراموں پر بھی عمل کیا جا رہا ہے ۔
کانفرنس کے پہلے دن کو پانچ سیشنوں میں تقسیم کیا گیا تھا جس دوران یونیسف کے ماہرین نے ڈیساسٹر منیجمنٹ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا ۔ علاوہ ازیں پینل مباحثوں کا بھی انعقاد کیا گیا ۔

 

Comments are closed.