محمد اشرف صحرائی اور یاسین ملک سمیت ہزاروںلوگوں کی نماز جناز میں شرکت
برستی بارشوں کے باوجود تحریک حریت چیرمین محمد اشرف صحرائی اور لبریشن فرنٹ چیرمین محمد یاسین ملک سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے حریت (گ ) چیرمین سید علی شاہ گیلانی کے داماد کی آخری رسومات میں شرکت کی ۔بتایا جاتا ہے کہ خراب موسمی صورتحال کے بیچ بدھ کی اعلیٰ صبح ہزاروں کی تعداد میں لوگ گورئمنٹ ہائی اسکول ڈورو سوپور میں جمع ہوئے جہاں انہوں نے غلام حسن مخدومی کے نماز جنازہ میں شرکت کی جس کے بعد انہیں آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا گیا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ غلام حسن مخدومی جو کہ حریت (گ) چیرمین سید علی شاہ گیلانی کے داماد تھے منگل کی شام مختصر علالت کے بعد سرینگر کے صورہ اسپتال میں اس دار فانی سے رحلت کر گئے ۔
Comments are closed.