بانڈی پورہ:نصابی کتابوں کو پرائیوٹ سکولی احاطوں اور اضافی قیمتوں میںفروخت کرنے کی بدعت پر روک لگانے کے لئے لیگل میٹرولاجی ڈیپارمنٹ نے کئی سکولوں اور بازاروں کا معائنہ کیا۔جس دوران گرین لینڈ پبلک سکول اندر کوٹ سمبل کو سکولی احاطے میں نصابی کتابوں کی فروخت کا مرتکب پایا گیا جب کہ یہ کتابیں ایس ایس سٹیشنری اندر کوٹ کی طرف سے سپلائی کی گئی تھیں۔ٹیم نے اس سلسلے میںموقعہ پر ہی معاملہ درج کرکے سکول اور سپلائر پر 25000روپے کا جرمانہ عائد کیا ۔اس دوران لیگل میٹرالوجی ٹیم نے بوری کدل میں اضافی قیمتوں پر کتابیں فروخت کرنے کے الزام میں ماڈرن بُک ڈیپو پر 6000روپے کا جرمانہ عائد کیا جب کہ گرین ویلی سکول نائد کھے کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ۔اسسٹنٹ کنٹرولر لیگل میٹرالوجی نے کہا ہے کہ ترقیاتی کمشنر سرینگر نے ضلع میںنصابی کتابوں کے لئے اضافی قیمتیں وصول کرنے کی بدعت پر روک لگانے کے لئے خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.