ناساز گار موسمی حالات کے دوران خدمات کی فراہمی میں خلل کو روکنے کے لئے علاقائی سطح پر اقدامات کئے جائیں گے۔ترقیاتی کمشنر سرینگر
سرینگر: سرینگر ضلع انتظامیہ کی طرف سے ایک ٹھوس منصوبہ ترتیب دیا جارہا ہے تاکہ ناسازگار موسمی حالات کے دوران خدمات کی فراہمی میں خلل کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جاسکیں۔ان باتوں کا اظہار آج ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے ایک میٹنگ کے دوران کیا۔
حالیہ دنوں میں غیر متوقع طور ہوئی برفباری کے دوران لازمی خدمات میں پڑے اثرات کے پیش نظر مستقبل میں اس طرح کے موسمی حالات سے قبل ازوقت نمٹنے کے لئے ایک لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں لائین محکموں کو علاقائی سطح منصوبہ پیش کرنے پر زوردیا گیا ہے تاکہ ناسازگار موسمی حالات سے نمٹنے کے لئے فوری طور اقدامات کئے جاسکیں۔
ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ علاقائی سطح پر خصوصی کنٹرول رومز قائم کئے جائیں گے۔جب کہ ترقیاتی کمشنر کے دفتر میں مرکزی کنٹرول روم اں کے کام کاج پر نگاہ رکھنے کے علاوہ باہمی تال میل کے لئے اقدامات کرے گا۔
اسی دوران ترقیاتی کمشنر سرینگر ضلع میں بجلی سے جُڑے تمام مسائل کرنے پر زوردیا۔انہوںنے کہا کہ مستقبل میں امکانی برفباری سے اس طرح کے صورتحال پیدا نہیں ہونی چاہیے۔
Comments are closed.