ویڈیو: نقشبند صاحبؒ کی زیارت گاہ میں خوجہ دگر کا اہتمام
خوجہ دگر اداکرنے کیلئے دور دراز علاقوں سے ذائرین نے حاضری دی
سرینگر/12نومبر: خواجہ نقشبندی ؒ کے سلسلہ میں ’’خوجہ دگر‘‘پر نماز عصر کرنے کی غرض سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے آج خواجہ نقشبندی ؒ کے آستان عالیہ واقع خانیار میں رنگرسٹاپ میں حاضری دی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق خواجہ نقشبندیؒ کے سلسلے آج سالانہ عرس کی تقریب جس خانیار رنگرسٹاپ خواجہ سید بہاؤ الدین نقشبندیؒ کے آستان عالیہ پر منعقد کی گئی جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے حاضری دی۔ وادی کے دور دراز علاقوں سے مذکورہ آستان عالیہ پر ذائرین جن میں خواتین و مرد شامل تھے نے ‘‘خوجہ دیگر‘‘یعنی عصر نماز باجماعت ادا کی۔ اس دوران نماز عصر سے قبل اپنے طویل خطبے میں خطیب نے خواجہ نقشبندی ؒ کی زندگی پر مفصل روشنی ڈالی جبکہ دین اسلام کی اشاعت میں ان کے کلیدی رول کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔واضح رہے کہ مذکورہ آستان عالیہ پر ہر برس ربیع الاول کی تین تاریخ کو عرس منایا جاتا ہے جس میں زیارت شریف میں حاضری دینے والے لوگ عصر کی نماز میں حصہ لے رہے ہیں۔
Comments are closed.